Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں عدالت شہرقائد میں وکیل کے قتل کیخلاف وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

شہرقائد میں وکیل کے قتل کیخلاف وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

courts-strikeکراچی،گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے وکیل امیر حیدر شاہ کے قتل کے خلاف ہفتہ کوکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ امیر حیدرشاہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاء کی جانب سے ہفتہ کوعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا۔ وکلاء نے سٹی کورٹ سے رینجرز ہیڈکوارٹر تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ اس سے قبل وکلا نے سٹی کورٹ کی تالہ بندی کر کے تمام عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔اور کسی سائل کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ وکلا نے جنرل باڈی اجلاس بھی منعقد کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امیرحیدرشاہ ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔وکلا کی جانب سے امیرحیدرشاہ ایڈووکیٹ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سیشن ججز اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے کراچی بار کے صدر نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے امیر حیدر ایڈووکیٹ کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وکلاء کی ہڑتال کے باعث ہفتہ کو ہونے والے کیسز کی سماعت ملتوی کردی گئی جس کے باعث دور دراز سے آئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے بھی کراچی بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے پیر کو ملک بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ امیر حیدرشاہ کو گزشتہ روز حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا، امیر حیدرشاہ کراچی بار کے جوائنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...