Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں عدالت عدالت نےایم کیو ایم کے کارکن کلیم کو پولیس کی تحویل میں...

عدالت نےایم کیو ایم کے کارکن کلیم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا

courts-strikeکراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کلیم کو پچیس مارچ تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ جب کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی گرفتاری پر رینجرز اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کیاہے۔ ملزم کو تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزم کلیم کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ کلیم کیس کا مرکزی ملزم ہے۔قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔عدالت نے ملزم کلیم کو پچیس مارچ تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ملزم کلیم کے وکیل محمد جیوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دوران حراست کلیم پر تشدد کیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ملزم کلیم کی گمشدگی کی درخواست چھبیس فروری سے زیر سماعت ہے۔ جس میں موقف ہے کہ کلیم کو پچیس فروری کو گرفتار کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز، آئی جی سندھ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔۔رینجرز حکام نے اٹھارہ مارچ کو ٹارگٹڈ کارروائی میں کلیم کی گرفتاری ظاہر کی۔زہرا شاہد قتل کیس کے دو ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس پہلے ہی گرفتار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...