Wednesday, October 21, 2020
Home Trending لاپتا افراد کیس: سیکرٹری داخلہ، ایس ایچ او پر جرمانے، DSP کیخلاف...

لاپتا افراد کیس: سیکرٹری داخلہ، ایس ایچ او پر جرمانے، DSP کیخلاف کارروائی کا حکم

295220-SindhHighCourtکراچی: عدالت عالیہ سندھ نے لاپتا افراد سے متعلق غلط بیانی پر سیکرٹری داخلہ سندھ اور ایس ایچ اور ماڑی پور کو جرمانہ جب کہ ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 20 سے زائد لاپتا افراد سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے اور غلط بیانی پر فاضل بینچ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سندھ پر 10 ہزار جب کہ ایس ایچ او ماڑی پور پاک کالونی پولیس اسٹیشن پر 5 ہزارروپے جرمانہ کردیا، عدالت عالیہ نے ڈی ایس پی ندیم خان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کاحکم بھی دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ بتایا جائے لاپتا قاری نذیر کے لیے جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی، جن لاپتا افرادکے لیے تحقیقاتی کمیٹی نہیں بنائی گئی ان کی جےآئی ٹی 2 ہفتے میں تشکیل دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...