Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں عدالت متحدہ کے قائد الطاف حسین ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرر

متحدہ کے قائد الطاف حسین ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرر

Courtکراچی: انسداد دہشت گردی حیدرآباد کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ایک اور مقدمے میں اشتہاری کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف یہ اقدام مٹیاری تھانے میں درج مقدمے کی سماعت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے اخبارات میں شائع کرائے گئے اشتہار کے مطابق الطاف حسین کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کئے گئے تھے جن کی تعمیل نہیںہوسکی اور وارنٹ گرفتاری واپس آگیا اور ملزم عدالت میں بھی پیش نہیں ہوا۔ اشتہار کے مطابق ملزم کو عدالت میں مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔ عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ملزم اس اشتہار کی اشاعت کے سات دن کے اندر اندر عدالت میں پیش نہ ہوا تو ملزم کی غیرحاضری میں مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی کی اسی عدالت نے دو روز قبل بھی دو مقدمات میں الطاف حسین کی عدالت میں حاضری کے لیے اشتہار شائع کرائے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...