Tuesday, October 27, 2020
Home Trending میرشکیل، شائستہ لودھی اور وینا ملک سمیت دیگر کو 26،26 سال...

میرشکیل، شائستہ لودھی اور وینا ملک سمیت دیگر کو 26،26 سال قید کا حکم

 MirShakilگلگت کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجا شہبازنے گزشتہ 6 ماہ سے زیر سماعت مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ جیو ٹی وی چینل کے مالک میر شکیل الرحمان، پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی اور مہمان وینا ملک اور اسد خٹک توہین آمیز پروگرام کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ عدالت نے چاروں مجرموں کو 26،26 سال قید اور 13 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور آئی جی سندھ کو مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید حکم دیا کہ جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کا پاسپورٹ اور جائیداد بھی ضبط کیا جائے جبکہ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ واضح رہے کہ 14 مئی 2014 کو جیو ٹی وی کے مارننگ شو ” اٹھو جاگو پاکستان” میں شعائر اسلام کی توہین کی گئی جس کے بعد چینل کے خلاف ملک بھر میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جبکہ ایک مذہبی جماعت نے جیو کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...