بدھ, مارچ 22, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیعدالت کا فریئر ہال سے ملحقہ 20 منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے...

عدالت کا فریئر ہال سے ملحقہ 20 منزلہ عمارت کی تعمیر روکنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے تاریخی مقام فریئر ہال سے ملحقہ 20 منزلہ عمارت کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فریئر ہال سے ملحقہ کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کراچی کا فریئر ہال تاریخی ورثہ ہے اور یہ مقام یونیسکو کی فہرست میں بھی شامل ہے۔فریئر ہال تاریخی ورثہ ہونے کے باعث اسکے اطراف میں 200 فٹ فاصلے تک بلند عمارت تعمیر نہیں کی جاسکتی۔ فریئر ہال سے ملحقہ پلاٹ نمبر 6/1، شیٹ 6 سی ایل پر غیر قانونی 20 منزلہ عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ درخواست گزار نے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عقیل احمد عباسی کو بتایا کہ ایس بی سی اے نے 3165 گز زمین پر تعمیرات کیلئے غیرقانونی این او سی جاری کیا۔ ایس بی سی اے کی منظوری سے قبل ہیریٹیج کمیٹی اور محکمہ ماحولیات سے منظوری ضروری تھی۔عدالت نے فریئر ہال سے ملحقہ کثیرالمنزلہ رہائشی پروجیکٹ پر تعمیرات روکنے اور منظوری سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code