Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں عدالت گلشن اقبال میں 10 طالبعلموں کے قتل میں ملوث ملزم کو گواہ...

گلشن اقبال میں 10 طالبعلموں کے قتل میں ملوث ملزم کو گواہ نے شناخت کر لیا

Px14-005 KARACHI: Mar14 – People are perturbed outside City Court due to strike called by the judges in support of their demands. ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar
Px14-005
KARACHI: Mar14 – People are perturbed outside City Court due to strike called by the judges in support of their demands.
ONLINE PHOTO by Sabir Mazhar

کراچی ، جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کے روبرو ایم کیو ایم گلشن اقبال کے سیکٹر انچارج شاہد عرف مرگلہ کی شناخت پریڈ کی گئی۔ ایک گواہ نے ملزم کو شناخت کر لیا اور اپنا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروادیا۔عدالت کے روبرو گواہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزم شاہد دو ہزار بارہ میں میں اپنے چار ساتھیوں سمیت گلشن اقبال میں واقع ایک ہوٹل پر آیا۔ ملزمان نےہوٹل پر بیٹھے مدرسے کے طلبہ پر فائرنگ کردی جس سے دس افرادجاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ مجسٹریٹ نے بیان سیل بند کرکے اے ٹی سی بھجوادیا جہاں مقدمہ زیر سماعت ہے۔ایک اور مقدمے میں اے ٹی سی نے چھیالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں شکیل عرف بابر کو سات اکتوبر تک نیو کراچی پولیس کے حوالےکردیا۔ پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم نے جے آئی ٹی کے روبرو چھیالیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو جنوری دوہزار پندرہ میں گرفتار کیاگیا لیکن وہ چھوٹ گیا جسے جون میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...