کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ و مائیکرولاک ڈائون لگانے کا فیصلہ، کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4 اضلاع جنوبی، شرقی، وسطی اور غربی میں اسمارٹ لاک ڈائون جبکہ کورنگی اور ملیر میں مائیکرو لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا،تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کرلیں،تمام ڈپٹی کمشنرز آج یا کل تک نوٹی فکیشن جاری کردیں