پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوویڈ ایس او پیز تیار کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کورونا ایس او پیز وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوادیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم آنے والے کراؤڈ کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمتیں اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔