سندھ پولیس بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 10 اہلکار وائرس کا شکار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق گزشتہ دنوں 592 اہلکاروں کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں 10 اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آگئی، مجموعی طورپر سندھ پولیس میں متاثرہ اہلکاروں و افسران کی تعداد 3935 ہوگئی، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کےلئے فرنٹ لائن پر رہنے کی وجہ سے اب تک 22 افسران و اہلکار شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 374 اہلکار و افسران زیر علاج ہیں