Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

پی ٹی آئی رہنما فردوس نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ پر انوکھا الزام

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر انوکھا الزام عائد کردیا، اپوزیشن...

پاکستانی ارتغرل غازی کا خصوصی انٹر ویو

پاکستانی ارتغرل غازی کا خصوصی انٹر ویو

سندھ حکومت کی نااہلی سے کورونا پھیل رہا ہے، آفتاب صدیقی

کراچی، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے، ۔سندھ میں سرکاری اسپتالوں میں جگہ کی کمی ہونا شروع ہوگئی ہے لیکن سندھ حکومت اقدامات کرنے کے بجائے حسب عادت صرف وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے۔ انصاف ہاوس سے جاری بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی مثبت حکمت عملی کی وجہ سے کرونا کیسز میں کمی آئی تھی۔سندھ حکومت صوبے میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ایک بار پھر حالات کٹھن ہو رہے ہیں، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ماہرین صحت کے مطابق یہ لہر پہلے سے زیادہ سخت ثابت ہوگی۔سندھ حکومت ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست شہریوں کی جان سے سے زیادہ نہیں ہے۔ایک بار پھر ہم سب کو مل کر کورونا کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔سندھ حکومت اسپتالوں میں ادویات،آکسیجن سمیت تمام اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول کے سپاہیوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سندھ حکومت این سی سی او کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔شہری خود بھی سرگرمیاں محدود کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

Open chat