Friday, October 23, 2020
Home خصوصی رپورٹس ایشیا کی بڑی مویشی منڈی کا افتتاح

ایشیا کی بڑی مویشی منڈی کا افتتاح

sohrab-goth-mandi (رپورٹ: امجد قائم خانی، محمد نعیم)
کراچی سپرہائی وے پرایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔کنٹونمٹ بورڈ ملیر کے زیر اہتمام اور فوج کی نگرانی میں سپر ہائے وے پر قائم ہونے والی مویشی منڈی کا افتتاح آج 5 ستمبر کو ہوا، عام شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی، کرنل آفتاب کو منڈی کا انچارج بنایا گیا ہے، اس وقت منڈی میں ملک بھر سے تقریباً 5 ہزار گائے آچکی ہیں۔

رواں برس ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا انتظام سنبھالنے والے ایڈمنسٹریٹر رانا عمران نے منڈی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈی میں جانوروں کو رکھنے کے لئے ساڑھے سات سو ایکڑ رقبے پر محیط ملک کی سب سے بڑی منڈی میں وی آئی پی بلاک 36X120 اسکوائر میٹر پر محیط ہوگا جب کہ عام بلاک میں رقبے کی کوئی قید نہیں رکھی گئی، گائے سیکشن میں 21 بلاک بنائے گئے ہیں جس میں 4 بلاک وی آئی پی ہیں جو نیلامی کے ذریعے دئیے جائیں گے جبکہ 17 بلاک میں پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر جگہ فراہم کی جائے گی جیسے جیسے بیوپاری جانورمنڈی میں لائیں گے انہیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جانوروں کی تعداد کے حساب سے جگہ فراہم کردی جائے گی۔ منڈی میں داخلے کے لئے گائے کی فیس ایک ہزار روپے جبکہ بکرئے کی فیس 6 سو روپے ہوگی۔

sohrab-goth-mandi2مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر نے مزید بتایا کہ رواں برس گذشتہ سالوں کی نسبت تقریباً 25 فیصد زیادہ جانوروں کی آمد متوقع ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی ، پانی ، اور جگہ کا بندوبست کیا جارہا ہے ، تمام بیوپاریوں کو منڈی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 10 لیٹر پانی فی جانور دن میں دو مرتبہ مفت فراہم کیا جائے گا، جب کہ اس سے زائد پانی نوے پیسے فی لیٹر کے حساب سے خریداجاسکتا ہے ، ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ اسی طرح بیوپاریوں کو بجلی اورروشنی کی سہولت پہنچانے کے لئے نجی فرم کو ٹھیکہ الاٹ کردیاگیا ہے جو فی بلب اور پنکھے کے حساب سے بجلی فراہم کرے گا، انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت اس لئے وصول کی جارہی ہے کہ پوری منڈی میں بجلی جنریٹرز کے ذریعے پیدا کی جائے گی اور اس کے لئے ہزاروں لیٹر ڈیزل درکار ہوتا ہے ، ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی رانا عمران کا کہنا تھا کہ خریداروں اور کاروبار کے لئے منڈی میں آنے والوں کی سہولت کی خاطر منڈی میں مساجد ، ہوٹل ، کھانے پینے کے اسٹالز، واش رومز ، بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔ جب کہ منڈی میں جانوروں کے میڈیکل کیمپ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور حکومت سندھ کے تعاون سے قائم کئے جائیں گے۔

مویشی منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے مفت پارکنگ کے اعلان کو شہریوں نے احسن اقدام قرار دیا
sohrab-goth-mandi3گزشتہ برسوں میں مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں کے لئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ ایک اہم مسئلہ رہی ہے ، ہر سال مویشی منڈی انتظامیہ پارکنگ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرتی ہے لیکن اس کے باوجود پارکنگ ایریا سے موٹرسائیکلوں میں سے پیڑول چوری ہونے اورگاڑیوں کے سائیڈ گلاس چوری ہونے کی شکایات عام ہوتی ہیں ، اس کے علاوہ پارکنگ فیس کے کے حوالے سے شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوتے رہے ہیں۔ ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے مویشی منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے طے کیا گیا ہے کہ رواں برس مویشی منڈی میں آنے والے شہریوں سے پارکنگ فیس وصول نہیں کرے گی۔ مویشی منڈی کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے کو شہریوں نے احسن اقدام قرار دیا ہے۔

خانہ بدوشوں کا پارکنگ ایریا میں قبضے سے چوری کا خطرہ
sohrab-goth-mandi4سپرہائی وے پر لگائی جانے والی مویشی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی گاڑیاں پارک کرنے کے لئے پارکنگ کی جگہ پر تاحال خانہ بدوش قابض ہیں ، ہرسال سپرہائی وے اور مویشی منڈی کے درمیان خالی اراضی پر منڈی میں آنے والے شہریوں کے لئے پارکنگ کا انتظام کیا جاتا ہے، لیکن رواں برس مذکورہ مقام پر خانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث مذکورہ خالی اراضی کو تاحال ہموار نہیں کیا جاسکا اور پارکنگ ایریا قائم نہیں ہوسکا ہے ، اس حوالے سے مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر اورکنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارکنگ کے لئے مخصوص اراضی خالی کرانے کے لئے بات چیت جاری ہے اور ا±مید ہے کہ ایک دوروز میں اراضی خالی کرالی جائے گی۔ ادھر سپرہائی وے کے دوسری جانب مویشی منڈی کا چھوٹے جانوروں والا حصہ بھی ابھی تک تیارنہیں ہوسکاہے اوروہاں بھی زمین ہموار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

1 COMMENT

  1. مفت پارکنگ کے ساتھ ساتھ اگر پارکنگ ایریا میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنادی جائے تو کیا ہی بات ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...