Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

سی پیک سکیورٹی،813امیدواروں کوتقرر نامے جاری

cpec securtyکراچی چائنا پاک اقتصادی راہدری پروجیکٹ پر سیکیورٹی کے لیے ایس پی یو میں813 امیدواروں کو تقرری نامے جاری کیے جارہے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے میں بتایا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے حکومت سندھ کوسفارشات ارسال کیں تھیں کہ سی پیک پروجیکٹ سیکیورٹی پردستیاب افرادی قوت میں اضافہ کے لیئے سی ٹی ڈی اور آرآرایف میں بھرتی کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد ویٹنگ لسٹ پر رکھے گئے1047 امیدواران میں سے813 امیدواروں کو ایس پی یو میں تقرری دینے کی منظوری دی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی جانب سے مجوزہ منظوری کے بعدآئی جی سندھ نے ویٹنگ لسٹ میں سے 813 امیدواران کو اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تقرری دینے سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں سے ٹاپ موسٹ813امیدواران کو جلد ہی تقرری ناموں کا باقاعدہ اجرا کردیا جائے گا،جس کے بعد ایس پی یو کی افرادی قوت1588سے بڑھ کر 2401 ہوجائے گی

Open chat