کراچی چائنا پاک اقتصادی راہدری پروجیکٹ پر سیکیورٹی کے لیے ایس پی یو میں813 امیدواروں کو تقرری نامے جاری کیے جارہے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے میں بتایا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے حکومت سندھ کوسفارشات ارسال کیں تھیں کہ سی پیک پروجیکٹ سیکیورٹی پردستیاب افرادی قوت میں اضافہ کے لیئے سی ٹی ڈی اور آرآرایف میں بھرتی کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد ویٹنگ لسٹ پر رکھے گئے1047 امیدواران میں سے813 امیدواروں کو ایس پی یو میں تقرری دینے کی منظوری دی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی جانب سے مجوزہ منظوری کے بعدآئی جی سندھ نے ویٹنگ لسٹ میں سے 813 امیدواران کو اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تقرری دینے سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ویٹنگ لسٹ میں سے ٹاپ موسٹ813امیدواران کو جلد ہی تقرری ناموں کا باقاعدہ اجرا کردیا جائے گا،جس کے بعد ایس پی یو کی افرادی قوت1588سے بڑھ کر 2401 ہوجائے گی