نیشنل کلب چمپئن شپ،رائل سی سی نے میدان مارلیا

cricket 4کراچی کے سی سی اے زونIIIکی زیرنگرانی جاری فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ میںمزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔رائل سی سی نے لائنز ایریا جیم خانہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ نیوگلستان سی سی نے محمد حسین کولٹس کو 30رنز کی شکست سے دوچارکیا۔ ارحم یوسف کی نصف سنچری اور 4وکٹوں نے فتح کو یقینی بنادیا۔ آر ایل سی اے گراؤنڈ گلبرگ پر لائنز ایریا جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی اور 49اوورز میں 9وکٹوں پر 230رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔رائل سی سی نے 9وکٹوں پر 233رنز کا ہدف حاصل کرکے فتح اپنے نام کی۔ ایمپائرز عزیز الرحمن اور محمد یونس جبکہ آفیشل اسکورر نجم الدین تھے۔ایسٹرن اسٹار گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پر نیوگلستان سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 45.5اوورز میں 222رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئی۔محمد حسین کولٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 41.1اوورز میں ہمت ہار گئی جب تمام کھلاڑی 192رنز پر پویلین سدھار گئے۔نذیر بٹ اور محمد یونس ایمپائرز جبکہ نجم الدین آفیشل اسکورر تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top