Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، مظاہرے کے باعث نیشنل ہائی وے کے...

درخشاں ڈکیتی کے مدعی نے غلام مصطفی کو شناخت کرلیا

ڈیفنس مقابلے میں ہلاک سرائیکی گینگ کے سرغنہ کو درخشاں میں ہونےوالی ڈکیتی کے مدعی نے شناخت کرلیا،...

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

گرین شرٹس بنگلادیش کیلیے روانہ، ٹیم میں جذبہ اور نیا خون آ چکا ہے، کپتان اظہر علی

Azhar-Ali320x180کراچی: قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئی۔ بنگلا دیش روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کےدورے میں ٹیم میں ایک نیاجذبہ نظرآئےگا، ورلڈ کپ کے بعد ٹیم میں نیا خون آچکا ہے اور دورے کے دوران ورلڈ کپ میں کی گئی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، ٹیم نے ٹریننگ کیمپ میں بہت اچھی پریکٹس کی لہذا گراؤنڈ میں فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری نظر آئی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران سینیرکھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی تاہم نوجوان کھلاڑی سینئرز کا خلا پر کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت پرمکمل بھروسہ ہے۔ پاک بنگلادیش دوطرفہ سیریز 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے جس کا آغاز 17 اپریل کو میرپورکے شیربنگلا اسٹیڈیم میں ایک روزہ میچ سے ہوگا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی گرین شرٹس کی قیادت کریں گے اور کپتانی کے فرائض ملنے کے بعد ان کا یہ پہلا میچ ہوگا۔ دورے سے قبل قومی ٹیم کو فاسٹ بولر سہیل خان کی عدم دستیابی کی صورت میں زور دار جھٹکا لگا جو تربیتی کیمپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جن کی جگہ ٹیم میں جنید خان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

Open chat