Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

دورہ پاکستان کے لئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

zimbabwe cricket team1کراچی: دورہ پاکستان کے لئے زمبابوین سلیکٹرز نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جب کہ محدود اوور کے میچز کے لئے 4 سال بعد چارلس کووینٹری کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ زمبابوین کرکٹ ٹیم 22 مئی سے دورہ پاکستان کر رہی ہے جس کے دوران 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ زمبابوے کی جانب سے ایلٹن چکمبورا ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ 4 سال تک ون ڈے ٹیم کا حصہ نہ بننے والے چارس کووینٹری کو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ زمبابوے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا بٹ، چامونروا چیباہا، گریم کیرمر، کریگ ایرون، رائے کائی، ہیملٹن مساکدزا، کرسٹوفر فویو، تاوندا موپاریوا، رچمنڈ موتمبامی، تیناش پنیاگارا، وسومزی سبندا، پروسپر یوسیا، برین ویٹوری اور سین ولیمسن شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat