Thursday, October 29, 2020
Home کھیل وہیل چیئر کرکٹ ٹیم بھارت کوشکست دے کرکراچی پہنچ گئی

وہیل چیئر کرکٹ ٹیم بھارت کوشکست دے کرکراچی پہنچ گئی

24-10-2016aکراچی پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم ملائیشیا میں پاک انڈیا ویل چیئر کی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انڈیا کو2-1سے شکست دینے کے بعد واپس کراچی پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ان کے مشیر نادر حسین خواجہ، ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، ویل چیئر کرکٹ ٹیم کی سرپرست اعلیٰ بیگم افشاں فاروق ستار، آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمران علی شاہ ینگ سوشل ریفارمر کے بانی اور چیئرمین فہد رضوی، پاک لیبیا فرینڈ شپ کے ڈائریکٹر فنانس محمد علی یعقوب پیپلز پارٹی سینٹرل کے سہیل عابدی سمیت شہریوں، سماجی رہنمائوں نے فاتح ٹیم کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں کو ہار پہنائے، شہریوں نے کھلایوں پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں، کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نادر حسین خواجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کرنے اور کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولیات مہیا کرنے کا عزم رکھتے ہین، اس موقع پر چیف ڈی مشن ڈاکٹر پرویز رضوی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے جس جوش و جذبے س اور عزم کے ساتھ انڈیا کو شکست دی کھلاڑیوں کا جذبہ قابل دید تھا انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے میچ جیتنے اور روائتی حریف انڈیا کو شکست دینے کے لئے بھرپور محنت کی ڈپٹی چیف ڈی مشن مسز اسما شاہ نے کہا کہ ہم نے اس امید کے ساتھ اپنے کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا کہ وہ روائتی حریف بھارت کو کھیل کے میدان میں شکست دے رک اپنے ملک و قوم کا نام بلند کریں، اس موقع پر ویل چیئر کرکٹ ٹیم کی سرپرست اعلیٰ افشاں فاروق ستار نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں بھی بھارت کو شکست دے کر پاکستانی ٹیم کو جیت کا تحفہ دیا، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ محمد سلیم رضا کھوڑو کی جانب سے پی آر او حامد علی خان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے گلدستے اور اجرکیں پیش کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...