Wednesday, October 28, 2020
Home کھیل تیسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے بے نتیجہ، سیریز پاکستان جیت...

تیسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے بے نتیجہ، سیریز پاکستان جیت گیا

pakistan ricket team1کراچی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ میچز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے باعث ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم کردیا گیا جب کہ قومی ٹیم نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لئے 297 رنز کا ہدف دیا تو مہمان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 9 اوورز میں 68 رنز بنائے تھے کہ اس دوران تیز آندھی چلنا شروع ہوگئی جس کے بعد میچ روک دیا گیا اور آندھی کے بعد بارش کھیل کے اختتام کا باعث بن گئی اور میچ ریفری نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اورکپتان اظہرعلی نے ٹیم کوعمدہ آغازفراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 115 رنزجوڑے، اظہرعلی 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد قومی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں۔ محمد حفیظ 80، اسد شفیق، شعیب ملک 3، سرفرازاحمد 25، حماد اعظم 4، بابراعظم 54، وہاب ریاض 13، یاسر شاہ صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ انور علی 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3، موفویو نے 2 اور کریمر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی کپتان اظہر علی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...