Monday, October 26, 2020
Home کھیل محمد عامر کی 5 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی

محمد عامر کی 5 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار واپسی

amir300x160320x180کراچی، اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر نے پانچ سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کم بیک کیا اور پہلے میچ میں تین وکٹیں لے کر اپنی ٹیم راولپنڈی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔فاسٹ بولر محمد عامر اگست دو ہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب ہوئے تھے۔ الزام ثابت ہونے پر کپتان سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف پر آئی سی سی نے پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔ یکم ستمبر کو تینوں کرکٹرز پر عائد پابندی کا خاتمہ ہوگیا۔آصف اور سلمان کو ابھی پی سی بی کی جانب سے بحالی پروگرام مکمل کرنا ہے جبکہ محمد عامر تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے پانچ سال بعد پہلا ڈومیسٹک میچ قومی ٹی ٹوئنٹی کی میزبان راولپنڈی کی جانب سے بہاولپور کے خلاف کھیلا۔ محمد عامر نے چار اوورز کے کوٹے میں تئیس رنز دے کر بہاولپور کے تین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ اس طرح وہ کم بیک میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور اپنے اگلے میچ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ عمدہ کارکردگی سے راولپنڈی کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...