Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب، مختلف کارروائیوں میں برآمد کیا گیا سامان کی اصل مالکان کے...

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

پی ٹی آئی رہنما فردوس نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ پر انوکھا الزام

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر انوکھا الزام عائد کردیا، اپوزیشن...

محمد حفیظ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں بری طرح فلاپ،رینکنگ میں تنزلی کاشکار

Hafeez320x180کراچی، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں بری طرح فلاپ ہونے کے باعث محمد حفیظ آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوگئے۔ اس کے علاوہ سعید اجمل بھی نئے بولنگ ایکشن کے باعث ساتویں نمبر پرآگئے۔ پاکستانی ٹیم کے خلاف تاریخی فتح سے بنگلہ دیش کے کئی پلیئرز کیریئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے۔گرین شرٹس کو بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ جس کے نتیجہ میں پاکستانی ٹیم اورکھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوئے۔سیریز میں سب سے زیادہ مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پر آل راؤنڈرمحمد حفیظ کو تینوں شعبوں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ تین اننگز میں صرف آٹھ رنز بنانے والے حفیظ کو بیٹسمین رینکنگ میں پانچ درجے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے وہ اب اڑتیس ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی دو میچز میں حفیظ نے پابندی کی وجہ سے بولنگ نہیں کی،لیکن آخری میچ میں آئی سی سی کی کلیئرنس کے بعد بولنگ رنیکنگ میں بھی خود کو تنزلی سے نہیں بچاپائے۔ بولنگ رینکنگ مین تین درجے کےخسارے کے بعد اب وہ انیس ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،جبکہ آل راؤنڈرز میں بھی ایک درجے تنزلی کے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ سیریز کھیلنے والے سعید اجمل کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی، اور وہ تنزلی کا شکار ہوتے ہوئے ساتویں نمبر پر آگئے۔ جبکہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی مشفیق الرحیم، سومیہ سرکار اور لیفٹ آرم اسپنر عرفات سنی، عمدہ کارکردگی کی وجہ سے کیریئر بیسٹ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

Open chat