Wednesday, October 28, 2020
Home Trending مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق، تعداد 12 ہوگئی

مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق، تعداد 12 ہوگئی

crime, firing (3) کراچی، شہر قائد میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ قائد آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جسے ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ادھر پاک کالونی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت پیر اشرف کے نام سے کی گئی ہے۔ تاہم یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ مقتول کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ جبکہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ ادھر کورنگی میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مقتولین کی شناخت ارشد اور محمود کے نام سے کی گئی ہے۔ کورنگی جے ایریا میں فائرنگ کر کے ایک شخص موت کے گھاٹ اتار دیا گیا. فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا. مقتول کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا. تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سرجانی میں نامعلوم افراد کی ٹی وی کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عمران کے نام سے کی گئی ہے۔ ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سخی حسن کے قریب فائرنگ  ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت سلمان کاظمی کے نام سے کی گئی جو کہ ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی کا کوآرڈینیٹر بتایا جاتا ہے۔ جبکہ بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...