Friday, October 23, 2020
Home Trending اورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مختلف علاقوں سے 7 ملزمان...

اورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مختلف علاقوں سے 7 ملزمان گرفتار

crimeکراچی، اورنگی ٹاﺅن کے علاقے فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایس ایچ او منگھوپیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں محسن محسود اور نعیم صالح شامل ہیں جنہیں موقع سے حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم ملزمان بشیر اور لطیف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا ہے۔ ادھر آرام باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔ جن سے چھینی گئی موٹر سائیکل، دو کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...