گلستان جوہر، سابق فوجی سمیت 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

crime-1 کراچی، پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے سفید کرولا ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 3 کارندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئےایس ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ملک الطاف اعوان  نے  بتایا کہ کاؤنٹر ٹیررزام ڈیپارٹمنٹ نے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت گروہ کے سرغنہ واحد بخش عرف فوجی کو اس کے 2 ساتھیوں شوکت علی اور شاہد علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2 کلاشنکوف اور 1 پستول برآمد کرلی جبکہ ملزمان  کے 3 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top