مختلف علاقوں میں ایک شخص جاں بحق، 7 ملزمان گرفتار

crimeکراچی، لیاری میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،  دوسری جانب موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر پیٹرولنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، ایرانی ڈیزل اور مزدا ٹرک تحویل میں لے لیا۔  پولیس کے مطابق ملزمان منشیات فروشی اور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔  ادھر مومن آباد تفتیشی پولیس نے عمر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے اپنے باپ کی غلط عادات کے باعث دوست کے ساتھ مل کر اسے بے دردی سے قتل کیا۔   لیاری کے علاقے کلری سے پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top