چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

crime-kidکراچی،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی کے گھناؤنے عمل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 12 سالہ بچی کی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے عبدالغفار کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو ڈیفنس کےعلاقے سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم نبراز لڑکیوں کے نمبر ایزی لوڈ کرنے والے ایک دوست سے حاصل کرتا تھا اورلڑکیوں سے دوستی کرکے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتا تھا، بعد ازاں لڑکیوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top