Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق، ورثا کا پریس کلب کے باہراحتجاج

فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق، ورثا کا پریس کلب کے باہراحتجاج

crimeکراچی، شریف آبادتھانے کے اندر پراسرار طور پر فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی ہے تاہم پولیس افسر کے ورثا نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے واقعے کو قتل قرار دیا اور ایس ایچ او پر تحفظات کا اظہار کیا۔ شریف آباد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا اور انکے عہدے میں ایک درجہ تنزلی ردی گئی ۔پولیس افسر کا بھائی ڈی ایس پی قاسم غوری چند ماہ قبل گلستان جوہر میں مقابلے میں مارے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد تھانے میں تعینات سب انسپکٹر 40 سالہ ہاشم غوری نے بدھ کی صبح تھانے میں ڈیوٹی جوائن کرنے کے کچھ دیر بعدوہ ہیڈ محرر کے کمرے میں گیا اور دوسرے سب انسپکٹر کی پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس افسر کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ ایس ایچ او طارق بیگ کا کہنا ہے کہ متوفی کئی دن سے پریشان تھا اور اس نے گھریلوں پریشانی سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسر کے بھائی ڈی ایس پی قاسم غوری چند ماہ قبل گلستان جوہر میں لینڈ مافیا کے کارندوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوگئے تھے اور اسکے بعد سے انکے ورثا میں بھی کچھ تنازعے چل رہے تھے ۔ ہاشم غوری نے چند دنوں قبل ایس ایچ او کے حوالے سے ہونے والے امتحان میں ٹیسٹ بھی دیا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے تھے ۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متوفی تھانے میں آیا اور اسکے بعد اسکو کسی کا فون آیا تھا جس سے وہ بہت دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ہاشم غوری کے ورثا نے واقعے کو خود کشی ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیا اور واقعے کے خلاف احتجاج کے لیے کراچی پریس کلب پہنچ گئے اور پولیس افسرا ن سے اسکا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کریں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران کراچی پریس کلب پہنچے اور مظاہرین سے وجہ دریافت کی تو مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہاشم غوری شہید ہے اسے خود کشی قرار نہیں دی جائے اور تھانے میں موجود افسر کے سامنے اس نے کیسے خود کشی کرلی معاملہ پراسرار ہے جس پر پولیس افسران نے مظاہرین کو مزاکرات کرتے ہوئے منتشر کیا اور کہا ک واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...

کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری

کراچی:ٹریفک پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول کے جلوسوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لی مارکیٹ،...

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...