Sunday, October 25, 2020
Home Trending پٹیل پاڑہ کے ایک اسکول میں خودکشی کرنیوالے کمسن لڑکی اور لڑکے...

پٹیل پاڑہ کے ایک اسکول میں خودکشی کرنیوالے کمسن لڑکی اور لڑکے کی شناخت ہوگئی

Crimeکراچی، پٹیل پاڑہ کے ایک اسکول میں کمسن لڑکی اور لڑکے کی ملنے والی لاشوں کا معمہ حل ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق طالب علم نے ساتھ طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق پٹیل پارہ میں واقع گلشن فاطمہ نامی نجی اسکول میں 16 سالہ نمروز حامدی ولد جانباز حامدی نے ہم جماعت طالبہ 16 سالہ صبا ولد بشیر کو گولی مارکر قتل کیا۔صبا کو گولی مارنے کے فوری بعد ہی نمروز نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔اسکول میں موجود دیگر افراد کے مطابق جس وقت نمروز نے فائرنگ کی اس وقت اسکول کی اسمبلی جاری تھی ، اس وقت تمام طلبہ اور اساتذہ باہر تھے جبکہ یہ دونوں کمرے میں تنہا موجود تھے۔ ہلاک ہونے والے دونوں طلبہ اسکول یونی فارم میں موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...