Wednesday, October 28, 2020
Home Trending بے لگام قاتلوں نے مزید 4 افراد سے جینے کا حق چھین...

بے لگام قاتلوں نے مزید 4 افراد سے جینے کا حق چھین لیا، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی

Rangersکراچی، پاکستان کے صنعتی حب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت جاری ہے، آج صبح قائدآباد میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کل رات گئے تک تقریباً نو افراد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں ہلاک ہوئے تھے یوں کل سے آج تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 12 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بے لگام قاتلوں نے مزید 4 افراد سے جینے کا حق چھین لیا۔ ملیر سٹی میں ندی سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا۔

بلدیہ ٹاﺅن میں اسپارکون روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کہ مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔گزشتہ روز سے اب تک فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔۔ واضح رہے کہ کراچی میں دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں، اغواکاروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز کا ایک مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل کراچی شہر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ملکی جی ڈی پی کا 42 فیصد اسی شہر سے پیدا ہوتا ہے۔ تاہم کئی سالوں سے جاری اغوا برائے تاوان، قتل اور لسانی، فرقہ وارانہ اور سیاسی تشدد کی وجہ سے شہر کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...