Tuesday, October 27, 2020
Home Trending کورنگی میں کتے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

کورنگی میں کتے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

332643jail1425286691414640x480320x180کراچی، کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں دو افراد کتوں کا گوشت بنانے میں مصروف تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گزشتہ 6 ماہ سے یہ گھناؤنا کام کررہے تھے۔ جس کے لئے وہ آوارہ کتے پکڑتے اور پھر ان کا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کردیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ان کے ایک ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص انہیں کورنگی میں بکرے ذبح کرنے کا کہہ کر لے جاتا، جب وہ اس گھر میں پہنچتے تو کتے پہلے ہی سے کٹے ہوتے تھے، وہ صرف گوشت بنانے کا کام کرتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...