Saturday, October 31, 2020
Home Trending آپریشن کا خوف بھی قاتلوں کولگام نہیں ڈال سکا، اگست میں9پولیس اہلکاروں...

آپریشن کا خوف بھی قاتلوں کولگام نہیں ڈال سکا، اگست میں9پولیس اہلکاروں سمیت107افراد دہشت گردوں کا نشانہ بنے

2-a-1-Target-killings-claim-8-more-lives-in-Karachiکراچی، شہرقائد میں قتل وغارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا،گزشتہ تین ماہ کی نسبت اگست میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔اگست میں9پولیس اہلکاروں سمیت107افراد نامعلوم دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ٹارگیٹڈآپریشن جاری ہے،آپریشن کا خوف بھی کراچی میں قاتلوں کولگام نہیں ڈال سکا ہے، ماہ جون میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 69 شہریوں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔جولائی میں 2پولیس اہل کاروں سمیت 80افراد قتل کر دیئے گئے، لیکن اگست کا مہینہ کراچی کے لیے گزشتہ تین ماہ کی نسبت زیادہ خونی ثابت ہوا۔ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے واقعات میں 9پولیس اہلکاروں سمیت 107شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا، پہلے ہی ہفتے میں32 افراد گولیوں کا نشانہ بنے، اگست کے دوسرے ہفتے میں 20 افراد کو دہشت گردی کے عفریت نے ہڑپ لیا، 12اگست کا دن سب سے زیادہ خونی ثابت ہوا۔دہشت گردوں نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افرادکو قتل کیا، اگست کے تیسرے ہفتے 24 شہری زندگیوں سے محروم ہوئے، 18 اگست کو دہشت گردوں نے متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا۔ آخری ہفتہ میں 5پولیس اہل کاروں سمیت 31 شہری سے جینے کا حق چھین لیا گیا ۔قانون نافذکرنے والے ادارے تمام تر کوششوں کے باوجود شہریوں کا بہتا لہو نہ روک سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...