پولیس نے شرافی گوٹھ سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم علی نواز کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضےسے رائفل، گرنیڈ، کیش اور موبائل فون برآمد ہوا۔ ملزم علی نواز نے دوران تفتیش ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزم کے ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔