Tuesday, October 27, 2020
Home Trending شہرقائد میں 10 منٹ میں فائرنگ سے 5 افراد کو موت کی...

شہرقائد میں 10 منٹ میں فائرنگ سے 5 افراد کو موت کی نیند سُلادیا گیا

crimeکراچی، کہیں انقلاب مارچ توکہیں آزادی مارچ لیکن شہر قائد میں ہے دہشتگردوں کا راج ، 10 منٹ میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت5 افراد کو موت کی نیند سلادیا ۔ ذرائع کے مطابق کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں رضاکاروں نے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد نواز ، محمد یونس اور ذاکر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
شاہ فیصل کالونی میں بھی نامعلوم ملزمان نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زندگی سے محروم کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے ملازم سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...