کراچی، محمودآباد میں پولیس نے آپریشن کے دوران 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول، ریپیٹراورسینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔