Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم صدر اور منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

صدر اور منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

ctd counter terrorism department1کراچی: کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صدر اور منگھوپیر روڈ پر کارروائیاں کر کے 2 اہم ٹارگٹ کلرز اور بھتا خوروں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کے مطابق صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب کارروائی کر کے یعقوب عرف ماما کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر زمین میں دفنایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا جس میں ایک ایل ایم جی، 3کلاشنکوف، ایک 44رائفل، 2رپیٹرز ، ایک پستول اور گولیاں شامل ہیں۔ عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار ملزم کچھ روز قبل گرفتار وصی حیدر کا ساتھی ہے جبکہ وہ ایس ایچ او بریگیڈ انسپکٹر ناصر الحسن اور وکیل بشیر سمیت 10افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری میں ملوث ہے۔ دوسری کارروائی منگھوپیر روڈ پر کی گئی جہاں سے عدنان عرف بلو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم 2010 میں رنچھوڑ لائن میں مذہبی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد کو قتل اور خاتون سمیت 5افراد کو زخمی کرنے علاوہ دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ جسے اپنے بھائی کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے دنیا میں لایا گیا

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ کی کہانی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ اس...

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...