کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگرد تنظیم داعش کیلئے کراچی سے فنڈنگ کے انکشاف پر مقدمہ درج کر کے ملزم عمر بن خالد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فونز برآمد کر کے فارنزک کیلئے بھیجے گئے، فارنزک رپورٹ میں ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شواہد مل گئے جس پر اس کے ساتھیوں کو بھی مقدمے میں درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان شام اور پاکستان میں موجود داعش کے دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں تھے اور داعش کے لئے فنڈنگ کرتے تھے۔