سی ٹی ڈی پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، شہر قائد کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں مشتبہ دہشتگردوں کی موجودگی پر دو منزلہ عمارت پر چھاپہ مارا گیا جس پر دہشتگردوں نے بکتر بند گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
عمر شاہد حامد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران بارود سے بھرا رکشہ، خود کش جیکٹ، مارٹر شیلز، بارودی اینٹیں، بھاری تعداد میں اسلحہ اور سینکڑوں بم بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔