Saturday, October 31, 2020
Home Trending سی ٹی ڈی کی کارروائی، واہگہ بارڈرحملےمیں ملوث4 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی کارروائی، واہگہ بارڈرحملےمیں ملوث4 دہشتگرد ہلاک

Khalid-Shehzad-appointed-CTO-Mobilink320x180کراچی کے علاقے اتحاد ٹائون میں سی ٹی ڈی پولیس کی اہم کامیابی، واہگہ بارڈر حملے میں ملوث چار دہشتگرد مقابلے میں ہلاک کردیئے گئے، دہشتگردوں کا تعلق خراسانی گروپ سے تھا۔ملیر کھوکھراپار سے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحاد ٹائون میں حساس اداروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس کو دہشتگردوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، تاہم اسپتال منتقلی کے دوران چاروں دہشتگرد دم توڑ گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد واہگہ بارڈر پر حملے میں ملوث تھے اور رائو انوار پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔ لیاقت آباد کے علاقے پیلی کوٹھی میں رینجرز نے ایک کارخانے پر چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔دوسری جانب ملیر کےعلاقے کھوکھراپار کوثر ٹائون میں رینجرز نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے کارکن زہیر سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔رینجرز کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس سے قبل ملیر پندرہ میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ میتیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...