Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار بینکوں کی جانب سے صارفین کو جعلی نوٹ جاری کیے جانے کا...

بینکوں کی جانب سے صارفین کو جعلی نوٹ جاری کیے جانے کا انکشاف

currency notes1کراچی: سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بینکوں کی جانب سے صارفین کو جعلی نوٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینٹ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کو اسٹیٹ بینک کے امور پر بریفنگ دی گئی، بینک حکام نے بتایا کہ 2017ء تک بینکوں کیلئے سسٹم تشکیل دے دیں گے جب کہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا میں بینکوں سے کم قرضوں کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بینکوں نےصارفین کو جعلی نوٹ جاری کیے اور بینکوں سے دی جانے والی نقدی رقم میں بھی جعلی نوٹ ہوتے ہیں جس پر اسٹیٹ بینک حکام نے جواب دیا کہ بینک کوئی بھی نوٹ چیک کیے بغیرجاری نہیں کرتا تاہم کرنسی کی تصدیق کی مشینیں بینکوں کو لینا پڑیں گی اور ہم جعلی نوٹوں کوچیک کرنےکے لیے 2 مشینیں خرید رہے ہیں۔ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت دی کہ 2017 تک نوٹوں کےتصدیق کے لیے ہربرانچ میں مشینیں لگائی جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...