Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا...

پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

currency notes1کراچی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پرانے ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے چار جون دو ہزار پندرہ کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر دو ہزار سولہ سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ اس لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔پانچ روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے پانچ سو روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ بینکوں میں پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کا آخری دن تیس نومبر دو ہزار سولہ ہے۔پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر دو ہزار سولہ سے ختم ہو جائے گی جبکہ ایسے تمام بینک نوٹوں کے ایس بی پی بی ای سی کے فیلڈ دفاتر سے تبادلے کا آخری دن اکتیس دسمبر دو ہزار اکیس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...