کراچی: کسٹم انٹیلی جنس نے سائٹ میں سیمنز چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔ برآمد کیے گئے سامان میں 28 ہزار موبائل فون، 216 ایل سی ڈیز، 69 واشنگ مشینز اور کاسمیٹکس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ کارروائی میں 3 ملزمان منور، شاہد اقبال اور عمران کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ سامان کی ترسیل سے 10 کروڑ روپے ٹیکس کی چوری کی جا رہی تھی۔ کسٹم کی جانب سے سامان قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔