Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم کسٹم حکام کی سائٹ میں کارروائی، پلاسٹک دانہ برآمد کرلیا

کسٹم حکام کی سائٹ میں کارروائی، پلاسٹک دانہ برآمد کرلیا

CustomsLogo1کراچی، کسٹم جنس اسمگلنگ نے 6اکتوبر بروز منگل ایک بڑی کاروائی کے دوران سائٹ میں واقع بلدیہ کے علاقے میںایک گودام سے بھاری مقدار میں پلاسٹک دانہ قبضے میں لے کر قومی خزانے کو ڈیوٹی اور ٹیکسز سے محروم کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلیجنس کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیںتھیں کہ بھاری مقدار میںاسمگل شدہ پلاسٹک دانہ ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کہ بغیرناجائیز طریقے سے لاکر مختلف گوداموںمیں زخیرہ کیا گیاہے۔ ان اطلاعات پر کسٹم انٹیلیجنس کی ایک ٹیم نے سائٹ میں واقع بلدیہ کے علاقے میںایک گودام پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران گودام سے436ٹن سے زائد پلاسٹک دانہ برآمد ہوا پوچھ گچھ کے دوران گودام کی انتظامیہ پلاسٹک دانے کی قانونی درآمد کہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہی۔اس پر کسٹم انٹیلیجنس کے حکام نے پلاسٹک دانے کواپنے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق 67ٹن سے زائد پلاسٹک دانہ ایرانی ساختہ ہے۔ اس طرح کے پلاسٹک دانے کو درآمدکرنے کی اجازت نہیں ہے اور یہ صرف اسمگل کیا جاتاہے۔ 67 ٹن دانے کو باقاعدہ ضبط کر کے FIR کاٹ دی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ 369ٹن سے زائد پلاسٹک دانہ دیگر ممالک بشمول تھائی لینڈ وغیرہ کا ہے لیکن اس کی قانونی درآمد کے کا غذات پیش نہیں کئے جاسکے۔ اس کو بھی قبضے میں لیکر گودام کی انتظامیہ کو اس کے مالکان اور قانونی درآمدکی دستاویزات پیش کرنے کے لئیے نوٹس دے دیا گیاہے۔ رابطہ کرنے پر ڈائریکٹرکسٹم انٹیلیجنس محمد آصف مرغوب صدیقی نے بتایا موجودہ کاروائی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت مختلف گوداموں میں اسمگل شدہ غیر قانونی بیرون ملک سے لائی گئی اشیاء کہ خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں انہوں نے بتایا کے کسٹم انٹیلیجنس کی ایک ٹیم نے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم اللہ کررہے تھے اس بڑی کاروائی میں حصہ لیا۔ٹیم میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم اور دیگر افسران اکمل ہاشمی کہ علاوہ منور علی، پرویز زرداری اورسیف ہاشمی وغیرہ شامل تھے ڈائریکٹرکسٹم انٹیلیجنس کا مزید کہناتھا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم احسن نے اس کاروائی کی حکمت عملی ترتیب دی۔ آصف مرغوب صدیقی کہ مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلیجنس اینڈانویسٹیگشن گذشتہ ہفتوں کی دوران مختلف گوداموںاور گھروں پر چھاپے مار کر کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان جس میں اسپلٹ ایسی، فریج، موٹر آئل اور سفید زیرہ وغیرہ ضبط کیا ہے اس کہ علاوہ ایک لاکھ کے قریب اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ یہ تمام کاروائیاں FBRکی تشکیل شدہ اینٹی اسمگلنگ حکمت عملی اور ڈائریکٹرجنرل کسٹم انٹیلیجنس اینڈانویسٹیگشن لطف اللہ ورک کی ہدایت کی روشنی میں کی گئیںہیں ۔ ڈائریکٹرکسٹم انٹیلیجنس نے مزید بتایاکے اس سلسلے میں کسٹم ایکٹ کہ تحت تمام ضابطوں کو مکمل کرتے ہوے کیسوںکو عدالتوں اور کسٹم حکام کو روانہ کیاگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کہ باوجود اسمگلنگ کہ خلاف کاروائی بھرپور طریقے سے جاری رہے گی اور اس سلسلے میں افسران اور عملے کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت کردی گئی ہیں تاکہ قومی خزانے کو اس کہ حق سے محروم کرنے کی کوشش کو ناکام بنایاجاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...