کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو بڑی کارروائیاں۔ کسٹمز حکام کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس سے 48 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کیئے گئے۔ خاتون کی نشاندہی پر ایک اور مسافر کو بھی حراست میں لیا گیا جس نے خاتون کو زیورات دیے تھے۔
دوسری کارروائی میں کارگو کے لئے بک کرائے گئے سامان کو بھی ضبط کرلیا جن میں موبائل فونز، الیکٹرونکس اشیاء، گارمنٹس اور ممنوعہ شراب برآمد ہوا۔