ون وہیل سائیکل ریس،اصغر بلوچ نے پہلا انعام جیت لیا

cycle raceکراچی اسپورٹس سوشل ویلفیئر اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے ون وہیل سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل سنگولین لیاری حبیب حسن تھے شیر شاہ روڈ نزد پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والی اس ریس میں23 کھلاڑیوں نے حصہ لیا‘ فائنل مقابلے کے لئے چھ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا اس فائنل مقابلے کو دیکھنے کے لئے لیاری کے عوام کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن سائوتھ حاجی عبدالوحید‘ ایم ایس آر ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری ارشد ندیم‘ فرزانہ شریف‘ اسلم‘ کاشف‘ سماجی کارکن سید وجاہت علی‘ ہمایوں اختر اور نذیر احمد شیخ بھی موجود تھے۔ سندھ ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے وفد نے خصوصی شرکت کی جس میں ایڈوکیٹ ضمیر حسین بلوچ ایڈوکیٹ‘ عدیل میمن ایڈوکیٹ ‘دستگیر چانڈیو‘ احمد سومرو اور ایڈوکیٹ محسن علی شامل تھے۔ فائنل مقابلے میں اصغر علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرکے25ہزار کا نقد انعام حاصل کیا‘ دوسری پوزیشن حسجی انور نے جبکہ تیسری پوزیشن محمد رمضان نے حاصل کرکے بالترتیب15اور10ہزار کا نقد انعام حاصل کیا‘ امیچر چیف کوچ ملک بلوچ ملنگ نے ون وہیل سائیکلنگ ریس میں بھرپور تعاون کرنے پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر بگٹی اور ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں مہمان خصوصی حبیب حسن نے فاتح کھلاڑیوں میں گولڈ‘ سلور اور برانز میڈلز کے ساتھ نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top