Thursday, October 29, 2020
Home Trending اساتذہ کی غیر قانونی بھرتیاں، سابق ڈی او کو برطرف کردیا گیا

اساتذہ کی غیر قانونی بھرتیاں، سابق ڈی او کو برطرف کردیا گیا

 teachers-protestحکومت سندھ نے کراچی کے سرکاری اسکولوں میں ہزاروں غیرقانونی بھرتیوں کے ذمہ دارافسران کے خلاف حتمی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ سابق وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کے دور میں کراچی کے سرکاری اسکولوں میں بغیر ٹیسٹ اور انٹرویو کے غیرقانونی بھرتیاں کرنے والے افسران میں سے ایک افسر سابق ڈی او گلبرگ ٹاون علی اکبر شیخ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، قبل ازیں علی اکبرشیخ کے علاوہ دیگر 12 افسران کوغیرقانونی بھرتیاں کیے جانے کے سلسلے میں اظہاروجوہ کے نوٹس جاری کیے جاچکے تھے،چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے علی اکبر شیخ کی ملازمت سے برطرفی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علی اکبرشیخ سے غیرقانونی طور پر جوائننگ کرانے والے افرادسے تنخواہوں کی وصولی کی جائے،حکومت سندھ کی جانب سے یہ اقدام سخت سزا کے طور پر کیا گیا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم کے ایک افسرنے بتایا کہ اظہار وجوہ کے نوٹس کے اجرا کے بعد علی اکبر شیخ چیف سیکریٹری کے پاس پیش ہوئے تھے تاہم وہ غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کا دفاع نہیں کرسکے جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے اس اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ...