Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں انتشار و دہشت گردی کے پس پشت بڑی طاقتیں ملوث ہیں، ڈاکٹر...

انتشار و دہشت گردی کے پس پشت بڑی طاقتیں ملوث ہیں، ڈاکٹر غلام مجتبی

g mujtaba2ملک بھر میں جاری انتشار و دہشت گردی کے پس پشت بڑی طاقتیں ملوث ہیں، پاکستان کو عدم تحفط کا شکار کرنے کیلئے بھارتی حکومت بھاری سرمایہ کاری کررہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے تخریب کاروں کو روپیہ فراہم کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں اور انکے مکروہ کارندوں کو منظر عام پر لائیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ و معروف سیاسی و دفاعی تجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی نے نجی ٹیلی ویژن کے ٹاک شو کے دوران کیا،انہوں نے کہا قانون پر عدم عملدرآمد اورسیاسی مفادات کے حصول کے لئے تخریب کاروں کو رعایت کے بعدملک میں امن و امان کا تصور فقط خام خیالی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا نے9/11کے بعد ملک دشمن عناصر کیخلاف موثر پالیسی مرتب کرکے تخریب کاروں کو مذید پیش رفت سے روک دیا جبکہ پاکستان میں تا حال دہشت گردی کے بعد دیگرمجرمانہ کارروائی میں مصروف ہیں ،ڈاکٹر غلام مجتبی نے کہا کہ پاکستان کے باڈر لائن کے قریب 17بھارتی خفیہ اداروں کا مستقل پڑاﺅ ہے جہاں پاکستان کیخلاف پلاننگ بنائی جاتی ہے اور اندرون ملک دہشت گردوں کو اربوں روپے فراہم کرکے ملک کو عدم تحفط سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیںجو کہ حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کی پاسداری کو یقینی ،سہل اور کم مدتی نہیں بنایا جائے گا ملک دشمن عناصر کی سرکوبی اور عوام کا حکومت پر اعتماد بحال ہونا ممکن نہیںاس کے لئے موجودہ سسٹم میں تبدیلی لازمی ہے۔ڈاکٹر مجتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنے والے سیاست داں مبینہ ناکامی کے بعد جلسے و جلوسوں کے ذریعے فیس سیونگ میں مصروف ہیں،سیاسی نقاب کشائی کے بعدعوام ان سے مایوس و بدظن ہوگئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...