Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ نے مختصر عرصے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا،عبداللہ

دادا بھائی انسٹیٹیوٹ نے مختصر عرصے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا،عبداللہ

31-10-2016-cکراچی عالمی عصری علوم کو مدِ نظررکھتے ہوئے نئی ترجیحات پر کام کررہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان پوری دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں۔ ہم زیادہ تر مڈل کلاس اور ایسے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی فراہم کررہیں جو اپنا مستقبل تابناک بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین عبداللہ دادا بھائی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دادا بھائی انسٹیٹیوٹ نے مختصر عرصے میں اعلیٰ مقام حاصل کرلیا ہے ۔ تعلیم کیلئے ہماری جدوجہد اور جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق اعلیٰ معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ ہمارا انسٹیٹیوٹ مستحق اور غریب طلباء کو اسکالر شپ بھی دیتا ہے اور جہاں تک ممکن ہوتا ہے ہر طرح کی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کی وائس چانسلر / ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بنیادی سوچ اور مقصد اعلیٰ تعلیم کا فروغ ہے، فروخت نہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جن نوجوانوں کو بڑے نام والے اداروں میں داخلہ نہیں ملتا وہ ہمارے نیک نام ادارے میں آئیں اور اپنا مستقبل اور اپنا نام بنائیں۔ ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کیرئیر گائڈینس بھی فراہم کررہے ہیں ۔ ہماری لیبارٹری جدید ترین لیبارٹری ہے جہاں نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم کے ساتھ مکمل مہارت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہمارے ادارے میں تقریباً 900 طالبعلم صرف ٹیکنیکل تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار عنبرین قریشی ڈین آف انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر انجینئر ضامن خان، ڈائریکٹر گلشنِ حدید کیمپس رائو افتخار، ڈائریکٹر گلشنِ اقبال کیمپس نوید چوہان، ہیڈ آف بزنس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر نعیم انصاری، ہیڈ آف سائنس ڈیپارٹمنٹ شہزاد نسیم اور ایگزیکٹو سیکریٹری ماہرین رحمن بھی موجود تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...