Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت داعش سے مبینہ تعلق، ملزمان کی فہرست تیار، گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دیدی...

داعش سے مبینہ تعلق، ملزمان کی فہرست تیار، گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

ctd counter terrorism department1کراچی: پولیس نے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی فہرست مرتب کرنا شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں53 ملزمان کے کوائف جمع کرلیے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی رپورٹ میں تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے53 ایسے دہشت گردوں کی فہرست مرتب کی ہے جن کا تعلق داعش سے ہے ، فہرست میں شامل کیے گئے ملزمان علی رحمٰن اور طیب کا تعلق کراچی سے ہے ، علی رحمٰن اور طیب انجینئر ہیں، عبداللہ منصوری کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ، محمد عدنان اور محمد اصغر کا تعلق حیدرآباد اور کوٹری سے ہے ۔ عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقب داعش کا امیر ہے ، شاہد کھوکھر حیدرآباد کا رہائشی ہے ، فہرست میں میرپور خاص سے تعلق رکھنے والا بلال بھی شامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام کا کہنا ہے کہ فہرست تفتیشی پولیس نے مرتب کی ہے تاہم اس میں سی ٹی ڈی کی معاونت بھی شامل ہے ۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والے ملزمان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی فہرست کی تیاری کی نفی کرتے ہوئے خبر کی تردید کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...