Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ایدھی ڈکیتی کا مرکزی ملزم 16 سال سے بڑی وارداتیں کررہا...

ایدھی ڈکیتی کا مرکزی ملزم 16 سال سے بڑی وارداتیں کررہا تھا

pakistan-edhi-robbry-upایدھی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کا مرکزی ملزم 16 سال سے ڈکیتی کی بڑی وارداتیں کر رہا ہے، کئی بار پکڑا گیا، جیل گیا پھر کام شروع کردیتا تھا۔ معروف اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایدھی سینٹر میں سو ملین روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کے حوالے سے پولیس کے خدشات بالکل صحیح ثابت ہوئے۔ ایدھی کے گھر میں لنکا چند دن کے بھیدی نے ہی ڈھائی۔ پولیس کے مطابق چھ ماہ قبل ایدھی ہیڈ آفس میں صرف تین دن تک کام کرنے والا ملزم ہی ڈاکوﺅں کا ساتھی نکلا۔ یہ ملزم کسی اور علاقے سے نہیں بلکہ میٹھادر میں ایدھی ہیڈ آفس کی پچھلی گلی میں موجود رہ کر فون پر ملزمان کی معاونت کررہا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کی جیو فینسنگ سے 15موبائل فون نمبرز کا سراغ ملا تھا جنہیں مزید شارٹ لسٹ کیا گیا تو پتہ چلا کہ ڈکیتی کے دوران ملزمان تین موبائل فونز پر آپس میں مسلسل رابطے میں رہے۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمان نے واردات اتوار کی صبح 9بجکر 35منٹ پر شروع اور 10بجکر 8منٹ پر مکمل کی۔ یوں ملزمان لگ بھگ 33منٹ میں دس کروڑ روپے مالیت کی کرنسی اور سونا تین بڑے تھیلوں میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ جیو فینسنگ کے بعد پولیس نے نادرا اور پولیس کے کرمنل ریکارڈ آفس سے ملزمان کی شناخت کرائی۔ پولیس کے تفتیش کاروں کے مطابق وقوعہ کے تین عینی شاہدین نے حاصل کردہ تصاویر میں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم کراچی میں گذشتہ 16سال سے وارداتیں کررہا ہے۔
گلستان جوہر کا رہائشی یہ ملزم اب تک بینک ڈکیتی سمیت بڑی نوعیت کی 9وارداتیں کرچکا ہے جو متعدد مرتبہ گرفتار ہوا، جیل گیا اور رہا ہوکر پھر بڑے ہاتھ مارتا رہا ہے۔ اس کی گرفتاری کے لئے پولیس اب پھر چھاپے مار رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...