Saturday, October 24, 2020
Home Trending ڈیموں کی مخالفت: سندھ سمیت دیگر صوبوں سے مشاورت کا عمل شروع

ڈیموں کی مخالفت: سندھ سمیت دیگر صوبوں سے مشاورت کا عمل شروع

kalabagh dam1کراچی: وزارت پانی و بجلی نے کالاباغ ڈیم سمیت مختلف ڈیم بنانے سے متعلق اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ صوبوں کی طرف سے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مخالفت کرنیوالے صوبوں کو قائل کرنے کے لیے ان سے واٹر سیکورٹی ایشو پر بات چیت اور مشاورت کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس15اکتوبر کو سندھ کے شہر حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک میں پانی کی بچت اور اس کے ضیاع کو روکنے سے متعلق غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے ماہرین سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد متفقہ طور پر منظور ہونے والی سفارشات اور تجاویز سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں آب پاشی، زراعت، ماحولیات، بہبود آبادی، پبلک ہیلتھ، انجینئرنگ کے صوبائی سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...